ڈرائیور کیلئے پنجاب پو لیس نے ایپ کا اجراءکردیا

22 جولائی ، 2024

سرا ئے عا لمگیر(نا مہ نگار)ڈرائیور کیلئے پنجاب پو لیس نے ایپ کا اجراء کر دیا،جس پر سفر کرنے سے پہلے اپنے ساتھ جا نیوالے مسافروں کی شناخت کا اندراج کروائیں گے ،جس سے وہ کسی قسم کے فراڈ،جان و مال ودیگر مسائل سے بچ سکیں گے۔،یہ بات ڈی ایس پی سٹی عامر عباس شیرازی نے صحافیوں کو بتائی۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ اگر ڈرائیورز کیساتھ سفر کر نیوالا مسافر پو لیس کو مطلوب ہو تو ڈرائیور حضرات کو سفر کر نے سے قبل اس بارے علم ہو جا ئیگا