قومی جانچ کے فریم فورم کی تشکیل کی منظوری

22 جولائی ، 2024

کراچی( سید محمد عسکری ) انٹر بورڈز کوآرڈنیشن کمیشن( آئی بی سی سی) کا 179واں دو روزہ اجلاس اسکردو میں منگل 23جولائی کو ہوگا جس میں قومی جانچ کے فریم فورم کی تشکیل (FORMULATION OF NATIONAL ASSESSMENT FRAME) اور گریس مارکس کے بارے میں اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔ آئی بی سی سی کے سیکریٹری غلام علی ملاح نے جنگ کو بتایا کہ اجلاس میں اگر قومی جانچ کے فریم فورم کی تشکیل کی منظوری ہوجاتی ہے تو پورے ملک میں طلبہ کے لیے ایک طرح کے امتحانی پرچے ہوں گے اور یہ چکر ختم ہوجائے گا کہ فلاں بورڈ کا پرچہ آسان ہوتا ہے فلاں بورڈ کا مشکل چناچہ اسی بنیاد پر کاپیاں بھی جانچی جائیں گی۔