قصور، دھاتی ڈور پکڑتے 12سالہ بچہ کرنٹ لگنےسے جاں بحق

22 جولائی ، 2024

قصور(نمائندہ جنگ )قصورکے تھانہ اے ڈویژن کی بستی لال شاہ میں بجلی کے کھمبے پر گری دھاتی ڈور پکڑنے سے 12سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔گزشتہ روزالیون کے وی تاروں پر گری کٹی پتنگ کی کیمیکل دھاتی ڈور پکڑتے ہی ریحان کو بجلی کا زوردار جھٹکا لگا اور وہ بری طرح جھلس گیا، قریب پڑ ے سامان کو بھی آگ لگ گئی ۔ اہل محلہ نے بچے کوطبی امداد دینے کی کوشش کی تاہم وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او اور انکی ٹیم واقعہ کے بعد پتنگ بازوں کو پکڑنے میں مصروف ہے۔