فیصل آباد (نمائندہ جنگ) سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد توصیف نے آئی پی پیز کو بجلی بنائے بغیر کیپسٹی چارجز کی ادائیگی کے غیر منصفانہ معاہدوں کو ختم کرنے کے لئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پاکستان میں آئی پی پیز سے ہونیوالے معاہدوں کا تقابل اسی عرصے کے دوران دیگر ممالک میں لگنے والے آئی پی پیز سے کرکے یہ بات باآسانی پتہ لگائی جا سکتی ہے کہ ان معاہدوں میں کتنی کرپشن ہوئی ہے۔ احتساب کیلئے منافع، کیپسٹی چارجز کی ڈالر میں ادائیگی کے حقائق سامنے لائے جائیں، صنعتی تنظیموں نے آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز کی ادائیگی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرکے بالکل درست فیصلہ کیا، آج ملک میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور لوگ بجلی کے بھاری بل ادا کرنے اور پٹرول ڈلوانے سے قاصر ہیں۔ اگر ملک کو صرف 20 ہزار میگاواٹ بجلی درکار تھی تو 47 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کے معاہدے کیوں کئے گئے۔
اسلام آبادایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین ،فیڈرل ریونیو الائنس اور آفیسرز ایسوسی ایشن کی کال پر...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل...
اسلام آباد وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ہر شہری کا بنیادی حق ہے،سمارٹ فونز فار آل...
اسلام آبادقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل...
کراچی پاکستان کے معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ذاکر حسین کے بھتیجے شایان...
کراچی کی ایک رپورٹ کے مطابق، شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مبینہ طور پر ’’فری غزہ، فری فلسطین‘‘ کے پوسٹر...
لاہورپنجاب حکومت کی طرف سے منظوری کیے گئے الیکٹرانک ویئر ہائوس ریسٹ سسٹم سے گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف،...
لاہورڈی جی ماحولیات پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کی پہلی ایریل سرویلنس کمپنی قائم کر دی۔ جی آئی...