کراچی (این این آئی) کیپسٹی پیمنٹ کا جن قابو سے باہر ہوگیا، گزشتہ سال آئی پی پیز سے 1198 ارب روپے کی بجلی کی خریداری کی گئی مگر 3127ارب کی ادائیگیاں کی گئیں، ایک سال میں آئی پی پیز کو بجلی خریدے بغیر 1929 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی، پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی 9 ماہ میں 83 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ لے اڑی۔ حکومت کی جانب سے آئی پی پیزکو کی جانے والی کیپسٹی پیمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق زیرو فیصد پلانٹ فیکٹر والے پلانٹس میں حبکو، کیپکو، ایچ سی پی سی شامل ہیں، چار فیصد پلانٹ فیکٹر رکھنے والے ایک پلانٹ کو 7 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی، آٹھ فیصد پیداوار والے نندی پور پلانٹ کو 15 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ ادا کی گئی۔کیپسٹی سے 25 فیصد کم بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو 568 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ کی گئی، 25 فیصد سے 83 فیصد تک بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو 1314 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال 106 آئی پی پیز کو ایک ہزار 874 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی، تھرل کول بلاک ایک پاورجنریشن کو 9 ماہ میں 128 ارب روپے کیپسٹی کی مد میں ادا کیے گئے۔ چائنا پاور حب جنریشن کمپنی 9 ماہ میں 103 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں لے اڑی اور کمپنی نے 5 ماہ سے کوئی بجلی پیدا نہیں کی جبکہ 4 ماہ پیداوار 18 فیصد تک رہی۔ ہوانینگ روئی انرجی کو 9 ماہ میں 95 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی۔ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی 9 ماہ میں 83 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ لے اڑی۔ پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ کمپنی بھی 26 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی حقدار ٹھہری جبکہ واپڈا ہائیڈل کو 9 ماہ میں مجموعی طور پر 76 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی۔ کافی عرصے سے بند نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو 10 ارب روپے ادائیگی کی گئی۔ آئی پی پیز کو کی گئی کل ادائیگیوں میں 38 فیصد پیداواری لاگت آئی، 62 فیصد کیپسٹی پیمنٹ کا انکشاف ہوا، 85 فیصد آئی پی پیز کی پیداوار 50 فیصد سے کم مگر ادائیگیاں 100 فیصد کی گئیں، زیرو فیصد پلانٹ فیکٹر والے پاور پلانٹس کو ایک سال میں 46 ارب 40 کروڑ روپے کیپسٹی پیمنٹ ادا کی گئی۔
لاہورامن کا نوبیل انعام ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر کیے گئے امریکی ایٹمی حملوں میں بچ جانیوالے جاپانی شہریوں...
اسلام آباد راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہائیکورٹ روڈکو ماڈل سڑک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سکیم تھری ڈھوک...
لاہور داسو ڈیم حملے میں ملوث دو دہشتگرد سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے ، ترجمان کا کہنا ہے...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے فیک ویڈیوز کیخلاف صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر...
لاہور احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی دوسری عدالت منتقلی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب کیس کی ملزمہ فلک جاوید کے والد نے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست دائر...
فیروزوالہالیکشن کمیشن نے پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا،پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی،مذکورہ سیٹ...
لاہور تعلیم انسانی معاشرے کا حسن ،قوموں کی ترقی اور زوال میں تعلیم کے حصول کا اہم ترین کردار ہے، تعلیم ہر...