نئے ٹیکسوں کے بعد خصوصی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل کیا گیا

22 جولائی ، 2024

لاہور( این این آئی)نئے ٹیکسوں کے بعد خصوصی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل کیا گیا ۔حکومت پاکستان نے مختلف سروسز میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور نئے ٹیکس لگانے کے بعد خصوصی بچت سرٹیفکیٹس کے نرخوں کو بھی ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔قومی بچت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کو متاثر کرتی ہے۔