کراچی،نیو ٹاؤن میں داماد کے تشدد سے سسر اور ملزم کی معصوم بچی جاں بحق

22 جولائی ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ)نیو ٹاؤن کے علاقے میں داماد کے تشدد سے سسر اور ملزم کی معصوم بچی جاں بحق ہو گئی،دوہرا قتل ذاتی رنجش کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔نیو ٹاؤن تھانے کی حدود بی ایم سی ایچ سوسائٹی میں واقع اسٹار ہوم میں اتوار کی شب گھریلو تنازعہ پر ہونے والے تشدد کے واقعہ میں زبیر ولد عبد الرزاق اور زبیر کی 8 ماہ کی نواسی فاطمہ دختر سکندر جاں بحق ہو گئی۔