شاہدرہ ٹاون میں مضر صحت دودھ پینے سے کمسن بچوں سمیت 11 افراد کی حالت خراب،ہسپتال منتقل،صوبائی وزیر خوراک کا نوٹس

22 جولائی ، 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شاہدرہ ٹاون میں مضر صحت دودھ پینے سے کمسن بچوں سمیت 11 افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔پو لیس کے مطا بق جن میں اکبر علی نامی شخص کی ساری فیملی ہسپتال پہنچ گئی25 سالہ سجاد اکبر،28 سالہ اسد اکبر،18 سالہ ملائکہ اکبر 18 سالہ ریاء اکبر ہسپتال داخل19 سالہ پروین اکبر، 45 سالہ شمائلہ اکبر ،25 سالہ اقصیٰ اکبر 28 سالہ مناہل اکبر 10 سالہ عائشہ ہسپتال داخل 9 سالہ محمد علی،4 سالہ راشد ہسپتال داخل 3بچے اور ساجد زیر علاج باقی فیملی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔پو لیس نے قا نو نی کا روائی کا آ غا ز کر کے تفتیش شروع کر دی ,شاہدہ میں زہریلا دودھ پینے سے 11افراد کی حالت خراب ہونے کا معاملہ پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا نوٹس، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوری ٹیمیں ہسپتال بھیجنے کا حکم دیا۔