ٹانک، سکول ٹیچر اغواء کے بعد قتل، امن جرگہ کا نعش ڈی پی او آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج

22 جولائی ، 2024

ٹانک (نا مہ نگار ) گائوں مچن خیل میں سکول ٹیچر کو اغواء کے بعد تشدد کرکے قتل کر دیا امن جرگہ مظاہرین کی استاد کی نعش پریس کلب اور ڈی پی او آفس کے سامنے رکھ کر شدید نعرہ بازی پولیس کے مطابق ملازئی سے اغواء ٹیچر میرا جان عرف میرو کی نعش چنی مچن خیل کی زمینوں سے ملی قتل ہونیوالے ٹیچر کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے بعد میں مقتول ٹیچر کے ورثاء نے امن جرگہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے نماز جنازہ ادا کی۔