پشاور ، چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

22 جولائی ، 2024

پشاور(صباح نیوز)پشاور میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔واقعہ رات گئے نواحی علاقے اورمڑ میں پیش آیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ ارنڈو خوڑ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سعید کو خراج عقیدت پیش کیا۔