پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، اپوزیشن ارکان اسمبلی کا جبری اغوا اور امن و امان کی صور تحال ایوان میں زیر بحث لائی جائیگی

22 جولائی ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سوموار کو دوپہر 2بجےہوگا۔ سپیکر نے یہ اجلاس اپوزیشن ارکان کی ریکوزیشن پر طلب کیاہے۔ اپوزیشن اجلاس میں مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، اپوزیشن ارکان اسمبلی کا جبری اغوا اور امن و امان کی صور تحال ایوان میں زیر بحث لائے گی۔