عوامی اسمبلی کا اجلاس پنجاب اسمبلی ڈیوٹی فری گیٹ کے باہر آج طلب

22 جولائی ، 2024

لاہور(خبرنگار) عوامی اسمبلی کا اجلاس پنجاب اسمبلی ڈیوٹی فری گیٹ کے باہر سپیکر عوامی اسمبلی اعجاز شفع نے آج بروز پیر 3 بجے سہ پہر طلب کر لیا ۔اجلاس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ، کشمیر فلسطین کا مسئلہ، جبری گمشدگی لاپتہ افراد اور الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ رویے کے خلاف قرار داد سمیت جان لیوا مہنگائی کے خلاف گفتگو ہو گی ۔