لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کو جمہور کی رائے کے مطابق چلایا جائے، امن کے بغیر سیاست ہوگی نہ تجارت چلے گی۔ پاکستان کسی نئے فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا،قوم کو اندھی لڑائی میں نہ دھکیلا جائے، اسٹیبلشمنٹ، حکمران اور بیوروکریٹس اپنی ناکامی تسلیم کریں۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بیرونی مداخلت کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ پاکستان امریکی محبت کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ امریکی جنگ کے نتیجے میں قومی معیشت کو دو سو بلین ڈالر نقصان پہنچا، دوسری جانب ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شہید ہوئے جن میں عام شہریوں سمیت سکیورٹی اداروں کے افسران اور جوان شامل تھے۔ چند جرنیلوں کے غلط فیصلوں کے باعث آپریشن سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا، ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے عوام اور فوج میں دوریاں پیدا ہوئیں۔ جماعت اسلامی نے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کرنے، بجلی ٹیرف میں اضافہ اور ناجائز ٹیکسوں کے خاتمے کیلئے ’حق دو عوام کو‘ تحریک کا آغاز کیا ہے، پوری یکسوئی کے ساتھ 26جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینگے، تیاریاں مکمل کر لی ہیں،دھرنا پرامن ہو گا، دھرنے کی طوالت کا انحصار حکومتی رویہ پر ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو نہیں اٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور میں پاکستان بزنس فورم کے زیراہتمام پشاور کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواپروفیسر محمد ابراہیم اور پاکستان بزنس فورم کے صدر کاشف چوہدری بھی موجود تھے۔
اسلام آباد ای او بی آئی نے آٹھ ماہ میں آجروں اور ملازمین سے 50 ارب روپے وصول کئے وفاقی وزیر برائے اوورسیز...
اسلام آ باد متروکہ وقف املاک بورڈ نے اپنی جائیدادوں کے نا دہندگان سے ریکوری مہم کے دوران 25کروڑسات لاکھ 62ہزار...
اسلام آباد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے 9ڈویژن کے دفاتر کو مالی سال 2021-22میں...
اسلام آ باد پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حجاج کو منیٰ اور عرفات میں...
اسلام آبادسوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں طلبی پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان بدھ کو جے آئی...
اسلام آباد سندھ کی ٹیکسٹائل صنعت نے نیپرا سے آج بدھ کو دو ران سماعت خود کو غیر جانبدار ثابت کرنے کا مطالبہ...
اسلام آباد واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بریفنگ دیتے...
لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام میں رہنا پسند کرتی ہے۔...