لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے والے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کسی جماعت نے رابطہ کیا ہے اور نہ میں کسی جماعت میں شمولیت کی خواہش رکھتا ہوں ، پیدائشی مسلم لیگی ہوں اور میں اسی شناخت کے ساتھ مرنا چاہتا ہوں ، صرف خوشامدی ٹولہ کہہ رہا ہے سب اچھا ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہے ، نواز شریف سے کہوں گا پارٹی کو بچا لیں ، خوشامدی ٹولے کی وجہ سے عمران خان لیڈر بنا ہے اور اسی ٹولے نے نواز شریف کو بھی بے بس کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاکستان آنے سے قبل بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہتا تھا اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ رکھتا رہا ہوں ۔ جو پیٹرول عمران خان کے دور میں 150روپے لیٹر ہو میں اس کے خلاف آواز بلند کروں اور وہی پیٹرول پی ڈی ایم کی حکومت اور آج کی حکومت کے دور میں پونے تین سو روپے لیٹر ہو تو میں کیسے آواز بلند نہ کروں ، قیادت کے رویے میں سرد مہری آئی ، میں نے انتہائی بوجھل دل کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے لیکن میں نواز شرف کا کل بھی احترام کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں ایک خوشامدی ٹولہ ہے جنہیں میں سیاسی نومولود کہتا ہوں ،یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے نواز شریف کو یہ دن دکھایا ہے اور دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والا نواز شریف آج سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکا ۔انہوں نے کہاکہ آج عوام بجلی کے بل نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں ، میرے والد نے بانی پاکستان کے ساتھ تحریک پاکستان کی جدوجہد میں ساتھ دیا ہے ۔
لاہورامن کا نوبیل انعام ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر کیے گئے امریکی ایٹمی حملوں میں بچ جانیوالے جاپانی شہریوں...
اسلام آباد راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہائیکورٹ روڈکو ماڈل سڑک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سکیم تھری ڈھوک...
لاہور داسو ڈیم حملے میں ملوث دو دہشتگرد سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے ، ترجمان کا کہنا ہے...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے فیک ویڈیوز کیخلاف صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر...
لاہور احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی دوسری عدالت منتقلی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب کیس کی ملزمہ فلک جاوید کے والد نے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست دائر...
فیروزوالہالیکشن کمیشن نے پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا،پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی،مذکورہ سیٹ...
لاہور تعلیم انسانی معاشرے کا حسن ،قوموں کی ترقی اور زوال میں تعلیم کے حصول کا اہم ترین کردار ہے، تعلیم ہر...