اسپیکر قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول انتہائی محدود کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔ سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نئی گاڑیاں دینے سے انکارکردیا۔