مانچسٹر (ہارون مرزا) برطانوی شہریوں کو پاسپورٹ کی تجدید کیلئے 8ہفتوں تک طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاسپورٹ کی تجدید کا دورانیہ اس امر پر منحصر ہے کہ آپ یورپ کے کس ملک میں مقیم ہیں۔ موسم گرما کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیرو سیاحت کا پروگرام بنانے والے شہریوں نے پاسپورٹ کی تجدید کے دورانیہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بریگزٹ کے بعد قوانین میں ترامیم کی وجہ سے برطانوی باشندوں کو جہاں مختلف مشکلات کا سامنا ہے وہیں پاسپورٹ کی تجدید کے حوالے سے بھی اب مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جرمنی بھی اس موسم گرما میں پاسپورٹ کی درخواست کے طویل انتظار کے اوقات سے دوچار ہے بہت سے جرمن چھٹیاں منانے والے فیڈرل پرنٹنگ آفس میں تاخیر کی وجہ سے محتاط ہو گئے ہیں جنہوں نے دیکھا ہے کہ پاسپورٹ پروسیسنگ کے اوقات دو ہفتوں سے آٹھ ہفتے تک ہو گئے ہیں۔ جرمنی میں2024کے آغاز سے ریکارڈ تعداد میں پاسپورٹ آرڈر کیے جانے سے لاکھوں شہری متاثر ہو سکتے ہیں چاہے آپ جرمنی میں ہوں یا یورپ میں کسی اور جگہ، موسم گرما میں نئے پاسپورٹ کے لیے کتنی دیر انتظار کر سکتے ہیں یہ ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ بلجیم میں پاسپورٹ کی تجدید یورپ میں سب سے تیز رفتاری سے ہوتی ہے۔ جب بات آخری لمحات کے سفر کی منصوبہ بندی کی ہو پاسپورٹ عام طور پر تجدید کی درخواست جمع کرانے کے پانچ کام کے دنوں میں میونسپل آفس پہنچ جائیں گے، ارجنٹ پروسیسنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے دوپہر3بجے سے پہلے جمع کرائی گئی درخواستیں اگلے ورکنگ ڈے تک پوری ہو جاتی ہیں لیکن اس پر آپ کو 60یورو کی جگہ 240یورو تک خرچ کرنا پڑ سکتے ہیں اس کے ذریعے انتہائی فوری طریقہ کار میں نئے بلجیم پاسپورٹ کی درخواست کی جاتی ہے جو ہفتے کے دن سہ پہر 3بجے سے پہلے اگلی صبح 4:30بجے ڈیلیور کیے جاتے ہیںیا اگر ہفتے کے روز اگلے دن صبح 10بجے تک درخواست کی جاتی ہے۔جرمن اپنا ٹائٹل کھو رہا ہے کیونکہ پاسپورٹ کے انتظار کا وقت دو ہفتوں سے بڑھ کر آٹھ تک پہنچ جاتا ہے۔ حکومت کا مشورہ یہ ہے کہ معیاری جرمن پاسپورٹ کی تجدید کیلئے چھ سے آٹھ ہفتوں کا وقت دیا جائے جس کی لاگت 70یورو ہوگی 32یورو اضافی فیس دیکر آپ ایکسپریس طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے بائیو میٹرک پاسپورٹ کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔اٹلی سے پاسپورٹ کی تجدید میں انتظار کا وقت نسبتاً کم ہوتا ہے مگر دیگر یورپی ممالک کے مقابلے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں ۔نیا پاسپورٹ جاری ہونے میں عام طور پر دو سے تین ہفتے لگتے ہیں کل 116یورو کی لاگت آتی ہے نیدرلینڈز سے پاسپورٹ کی تجدید میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت لگتا ہے پاسپورٹ کو جمع کرنے کیلئے تیار ہونے میں چار ہفتے لگ سکتے ہیں اگر آپ کی شناخت میں اضافی تحقیق درکار ہے تو یہ آٹھ ہفتوں تک بڑھ سکتا ہے اس کیلئے 148.50یورو فیس مقرر ہے ۔فرانس میں پاسپورٹ کی تجدید کے اوقات پریفیکچر کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں فرانسیسی چھٹیاں منانے والوں کو آگے کی منصوبہ بندی میں بہتر ہونا چاہیے اگرچہ یہ پریفیکچر کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے لیکن فرانس میں پاسپورٹ جاری کرنے میں لگنے والا وقت کچھ جگہوں پر درخواست کی تاریخ سے آٹھ ہفتوں تک کا ہے اگر آپ کو اپنے فرانسیسی پاسپورٹ کی تجدید کرنے کی ضرورت ہے تو اپنے مقامی ٹاؤن ہال میں ملاقات کے انتظار کے وقت کے ساتھ ساتھ پروسیسنگ، مینو فیکچرنگ پیکیجنگ اور ترسیل کے اوقات کو بھی چیک کریں آپ کے فرانسیسی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے 86یورو لاگت آتی ہے۔
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے 8ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرکے منفرد کارنامہ انجام دیا اور یہ...
نیویارک عالمی ادارۂ صحت نے دنیا بھر میں ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس پھیلنے سے متعلق خبردار کر دیا۔ عالمی...
گلاسگوانڈس ہیلتھ ورک یوکے کی طرف سے اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو، ایڈنبرا اور انورنس میں پروقار تقریبات منعقد کی...
مانچسٹر برطانیہ میں کافی پینے کے شوقین افراد کیلئے سائنسدانوں نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں تین کپ...
ویانا اٹک سے تعلق رکھنے والے معروف ادیب، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کے منتخب کالموں پرمشتمل...
آکسفورڈسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیضہ دانی کے کینسر کے علاج کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین اس مہلک بیماری کو...
پیانگ یانگ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا اور اس کے اتحادی امریکا نے حملہ کیا...
واشنگٹن امریکی فوج کے سابق جنرل گورڈن ڈیوس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے ایف 16طیارے روسی فوجی طیاروں کا...