ایک سال میں 5000 سے زیادہ ابتدائی کیریئر کے نرسنگ اسٹاف نے پیشہ چھوڑ دیا، NMC

22 جولائی ، 2024

لندن (پی اے) ایک سال میں 5000سے زیادہ ابتدائی کیریئر کے نرسنگ اسٹاف نے پیشہ چھوڑ دیا اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نرسنگ اور مڈوائفری پیشہ ور افراد میں سے 20فیصدنے پچھلے سال رجسٹر چھوڑ دیا تھا، انہوں نے شمولیت کے 10سال کے اندر اندر ایسا کیا ۔نرسنگ رہنماؤں نے اعدادوشمار کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور وزراء سے مطالبہ کیا کہ وہ نیٹل کو سمجھیں اور نرسنگ کو ایک پرکشش کیریئر بنائیں۔نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (ا ین ایم سی)این ایم سی کی برطانیہ میں نرسوں، دائیوں اور نرسنگ ایسوسی ایٹس کے اپنے رجسٹر پر تازہ ترین سالانہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل 2023اور مارچ 2024کے درمیان 27168عملے نے پیشہ چھوڑ دیا ۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نرسنگ اور مڈوائفری پیشہ ور افراد میں سے پانچویں جنہوں نے پچھلے سال رجسٹر چھوڑ دیا تھا، انہوں نے شمولیت کے 10سال کے اندر اندر ایسا کیا۔نرسنگ رہنماؤں نے اعدادوشمار کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور وزراء سے مطالبہ کیا کہ وہ نیٹل کو سمجھیں اور نرسنگ کو ایک پرکشش کیریئر بنائیں۔نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (این ایم سی) کی برطانیہ میں نرسوں، دائیوں اور نرسنگ ایسوسی ایٹس کے اپنے رجسٹر پر تازہ ترین سالانہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل 2023اور مارچ 2024کے درمیان 27168عملے نے پیشہ چھوڑ دیا، جو پچھلے 12 مہینوں کے مقابلے میں تھوڑی کم ہے۔تاہم کل کا 20.3 فیصد یا 5508نے پہلے 10سالوں میں ایسا کیا رپورٹ کے مطابق، یہ 2020/2021میں 18.8فیصد نے جاب چھوڑی اور یہ پچھلے تین سالوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ جنرل سیکرٹری اور رائل کالج آف نرسنگ (آر سی این) کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر نکولا رینجرنے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ 5000سے زیادہ نوجوان، ابتدائی کیریئر کے نرسنگ سٹاف نے پچھلے سال اس پیشہ کو چھوڑنے کا انتخاب کیا، زیادہ تر نے کبھی واپس نہ آنے کا عہد کیا۔جب اسامی کی شرح زیادہ ہو اور عملے کی سطح کی وجہ سے دیکھ بھال کے معیارات اکثر خراب ہوں تو این ایچ ایس کسی ایک فرد کو کھونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔نئے وزراء کو اس بات کو سمجھنا ہوگا اور نرسنگ کو ایک پرکشش کیریئر بنانا ہوگا۔ این ایم سی نے جنوری 2023 اور مارچ 2024کے درمیان رجسٹر چھوڑنے والے عملے کے ایک حصے کو جاب چھوڑنے والوں کا سروے مکمل کرنے کے لیے مدعو کیا، جس میں 7647جوابات آئے مجموعی طور پر کل 32950پیشہ ور افراد نے جاب چھوڑی ریٹائرمنٹ، خراب صحت اور برن آؤٹ سب سے اوپر تین وجوہات ہیں جن کی وجہ سے عملہ چلا گیا۔ جاب چھوڑنے والوں میں سے، 49فیصد نے کہا کہ انہوں نے توقع سے پہلے یہ پیشہ چھوڑ دیا۔