حسیب علی کیانی کی وفات پرمحمد غالب میاں محمد طیب کی تعزیت

22 جولائی ، 2024

برمنگھم ( پ ر )تحریک کشمیر یورپ کےصدر محمد غالب، سیکرٹری جزل میاں محمد طیب نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جزل راجہ جہانگیر خان کے بھانجے راجہ لیاقت علی کیانی مرحوم کے بیٹے، مبشر علی کیانی اور منیب علی کیانی کے بھائی ممتاز قانون دان شوکت علی کیانی ایڈوکیٹ کے بھتیجے اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے خالہ زاد بھائی حسیب علی کیانی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں تحریک کشمیر کے رہنماؤں نے کہا کہ موت حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں ،انہوں نے کہا کہ جوان بیٹے کی موت یقیناً پسماندگان کیلئے ناقابل برداشت صدمہ ہے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت ، ان کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے، آمین۔