دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر ) حضرت امام حسین ؓ نے کربلا میں باطل کے سامنے سر کٹوا کر دین اسلام کو بچایا اور عظیم قربانی دے کر اسلام کی شمع کو روشن کیا ۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں شہدائے کربلاؓ کی یاد اور پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے چیئرمین جامعہ مسجد غوثیہ کے صدر محمد ارشد کے والدین اور حاجی محمد امجد مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل میں علامہ محمد عمران قادری جیلانی امام و خطیب جامعہ مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم ،مفکر اسلام حضرت مولانا حافظ سجاد برکاتی امام خطیب جامعہ مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم نیو ویسٹ نے کیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے حسنین خالد نے کیا، ذکر اور درود شریف کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ حافظ رضا مصطفی ،شاہ زیب ،منیب الرحمن، حاجی عبدالمجیدسلیمان ،فارس ابراہیم اور دیگر نعت خواں حضرات نےپیش کی ۔پاکستان سے آئے ثنا خواں مہمان خصوصی الحاج علامہ اویس رضا قادری نے حضور نبی کریم ﷺاور شہدائے کربلاؓ پر اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔محفل میں اوورسیز پاکستانی اور بزنس کمیونٹی نے بھرپورشرکت کی ۔ مسجد غوثیہ کے راجہ علی رضا، محمد ارشد ، ملک مسعود الرحمن ،چوہدری مشتاق احمد ،سہیل احمد ،پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب،اوورسیز بزنس کمیونٹی ہالینڈ کے رشید زیدی ، صحافی محمد جاوید اقبال کھوکھر،جامعہ مسجد الکرم کے صدر چوہدری مختار حسین ،محمد خورشید مغل،حاجی عبدالقیوم،ملک بشارت اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ جرمنی اور بلجیم سے دعوت اسلامی کے محمد علی قریشی، عبدالرحمن جماعتی اور دیگر علماء کرام بھی شریک تھے۔خاتم الانبیاﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام علامہ اویس رضا قادری نے پیش کیا۔ دعا حضرت مولانا حافظ سجاد برکاتی نے کی۔
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے 8ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرکے منفرد کارنامہ انجام دیا اور یہ...
نیویارک عالمی ادارۂ صحت نے دنیا بھر میں ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس پھیلنے سے متعلق خبردار کر دیا۔ عالمی...
گلاسگوانڈس ہیلتھ ورک یوکے کی طرف سے اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو، ایڈنبرا اور انورنس میں پروقار تقریبات منعقد کی...
مانچسٹر برطانیہ میں کافی پینے کے شوقین افراد کیلئے سائنسدانوں نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں تین کپ...
ویانا اٹک سے تعلق رکھنے والے معروف ادیب، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کے منتخب کالموں پرمشتمل...
آکسفورڈسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیضہ دانی کے کینسر کے علاج کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین اس مہلک بیماری کو...
پیانگ یانگ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا اور اس کے اتحادی امریکا نے حملہ کیا...
واشنگٹن امریکی فوج کے سابق جنرل گورڈن ڈیوس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے ایف 16طیارے روسی فوجی طیاروں کا...