پیرس (رضا چوہدری) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے مرکزی رہنما زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے ہم یہاں جو ترقی اور خوشحالی دیکھ ر ہے ہیں یہ امن اور اتحاد کی بدولت ہے اگر وادی کشمیر میں بھی امن قائم ہو اور اس قسم کی ترقی نظر آئے تو دنیا بھر کے سیاح وہاں کا رخ کریں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ یہاں کا موسم اور وادی کشمیر کا موسم ایک جیسا ہے۔ انہوں موجودہ حالات میں دنیا میں متنازع معاملات جن میں مسئلہ کشمیرسر فہرست ہے کوعالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم اور قانونی تبدیلیوں سے حالات روز بروز سنگین ہوتے جارہے ہیںکشمیری اپنی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریأ گے، بھارت پاکستانی اور کشمیری عوام کو مجبور کررہا کہ وہ فیصلہ کن جدو جہد کےلئے اقدام اٹھائیں۔ بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان اس کا نوٹس لیں۔ بھارت ہٹ دھرمی، شیوسینا کے نظریئے سے باہر نکل کر حقائق کو سامنے رکھ کر دیکھے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق رائے شماری کے تحت اظہار رائے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے اس پار جو کشمیری قربانی دے رہے ہیں دنیا اس پر خاموش ہے۔ مودی اور اسرائیلی وزیراعظم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ دنیا ایک اور ورلڈ وار کی لپیٹ میں آئے۔ واضح رہے زاہد اقبال ہاشمی آج کل یورپی ممالک کا دورہ کرکے انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کو متحرک کررہے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے 8ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرکے منفرد کارنامہ انجام دیا اور یہ...
نیویارک عالمی ادارۂ صحت نے دنیا بھر میں ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس پھیلنے سے متعلق خبردار کر دیا۔ عالمی...
گلاسگوانڈس ہیلتھ ورک یوکے کی طرف سے اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو، ایڈنبرا اور انورنس میں پروقار تقریبات منعقد کی...
مانچسٹر برطانیہ میں کافی پینے کے شوقین افراد کیلئے سائنسدانوں نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں تین کپ...
ویانا اٹک سے تعلق رکھنے والے معروف ادیب، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کے منتخب کالموں پرمشتمل...
آکسفورڈسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیضہ دانی کے کینسر کے علاج کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین اس مہلک بیماری کو...
پیانگ یانگ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا اور اس کے اتحادی امریکا نے حملہ کیا...
واشنگٹن امریکی فوج کے سابق جنرل گورڈن ڈیوس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے ایف 16طیارے روسی فوجی طیاروں کا...