ڈنمارک میں سفیر پاکستان شعیب سرور کے اعزاز میں تقریب

22 جولائی ، 2024

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) ڈنمارک میں متعین پاکستانی سفیر شعیب سرور نجی دورے پر ہالینڈ تشریف لا ئے، ان کے اعزاز میں پاکستان ملٹی کلچرل سوسائٹی ہالینڈ کے صدر پاکستانی بزنس مین جمیل احمد نے آلسمیئر ایمسٹرڈیم میں ضیافت کا اہتمام کیا جس میں بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب، رؤف غوری، کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے سیکرٹری جنرل راجہ فاروق حیدر، محمد ارشد، محمد ہارون، عابد غزنوی، چوہدری مشتاق احمد، میاں فرخ عطا، شیخ محمد سرور اور دیگر نے شر کت کی۔ یاد رہے شعیب سرور سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ میں قونصلر رہ چکے ہیں اور ہالینڈ میں اپنی کمیونٹی سروسز کی وجہ سے وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں۔