وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) ملک و قوم کی ترقی کا راز جدید تعلیم سے وابستہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں،ہمارے معاشرے کو دینی و دنیاوی دونوں نظام تعلیم کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین الشریف ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی محمد شریف نے ایک پروگرام میں وٹفورڈ کمیونٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے مغربی تعلیم کو اپنانا شروع کر دیا جس سے ہم اسلامی تعلیمات سے دور ہو تے جارہے ہیں ، ہم پر غیر ملکی قوتیں حاوی ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے علاقے سر صوبہ شاہ میں 100کمروں پر مشتمل پنڈووڑہ یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی ہے اس یونیورسٹی کے قیام کے لئے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے،یونیورسٹی میں دینی تعلیم کے ساتھ دور جدید کی تعلیم کی کلاسز بھی ہوں گی ۔تقریب کی نظامت کے فرائض ایم ایم عالم نے کی ۔ شیراز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے پنڈووڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں بچے بچیاں زیر تعلیم ہیں، یہ ادارہ آپ کے تعاون کا منتظر ہے ۔ تقریب کا آغاز قاری محمد اسماعیل کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، قاری محمد ارشد نے بحضور خاتم الانبیاﷺ کی شان میں نعت پیش کی۔ تقریب میں وٹفورڈ فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی، ظریف بھٹی، ریاست بھٹی، شفقت اقبال تبسم، چوہدری محمد شہپال، زریں بھٹی، لائق علی خان، راجہ اختر، چوہدری توقیر، حاجی غلام نبی، چوہدری شعبان، چوہدری نوید، چوہدری محمد زاہد، چوہدری عاطف، حاجی عبدالغفور، محمدنواز، فیصل محمود، سرفراز چوہدری، شاہد احمد، ساجد بٹ، محمد خالد، عبدالرئوف اور دیگر نے شرکت کی۔
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے 8ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرکے منفرد کارنامہ انجام دیا اور یہ...
نیویارک عالمی ادارۂ صحت نے دنیا بھر میں ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس پھیلنے سے متعلق خبردار کر دیا۔ عالمی...
گلاسگوانڈس ہیلتھ ورک یوکے کی طرف سے اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو، ایڈنبرا اور انورنس میں پروقار تقریبات منعقد کی...
مانچسٹر برطانیہ میں کافی پینے کے شوقین افراد کیلئے سائنسدانوں نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں تین کپ...
ویانا اٹک سے تعلق رکھنے والے معروف ادیب، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کے منتخب کالموں پرمشتمل...
آکسفورڈسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیضہ دانی کے کینسر کے علاج کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین اس مہلک بیماری کو...
پیانگ یانگ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا اور اس کے اتحادی امریکا نے حملہ کیا...
واشنگٹن امریکی فوج کے سابق جنرل گورڈن ڈیوس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے ایف 16طیارے روسی فوجی طیاروں کا...