کوکین کی اسمگلنگ کی تحقیقات میں دس برطانوی گرفتار

22 جولائی ، 2024

لندن (زاہدانور مرزا ) عکوکین کی عالمی اسمگلنگ کی تحقیقات میں دس برطانوی گرفتار لیے گئے ۔ تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، ایک یاٹ پر تقریباً 100£ ملین مالیت کی کوکین پکڑی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک بین الاقوامی کارٹیل کی تحقیقات میں دس برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے یہ افراد جنوبی امریکہ سے یورپ تک منشیات اسمگل کرتے تھے۔گرفتار افراد میں سے سات اسپین کے شہر ملاگا میں مقیم تھے جب کہ ایک پرتگال میں مقیم تھا۔زیر حراست برطانویوں میں سے نصف خواتین ہیںقانون نافذ کرنے والے اداروں کا خیال ہے کہ منی لانڈرنگ کا ایک اسکینڈل جس کی سربراہی کاروباری خواتین نے منشیات کی رقم کو صاف کرنے کیلئے کی۔ تین سالہ آپریشن 2020میں شروع ہوا اور اس کے نتیجے میں 18دسمبر 2023کو ایک ہسپانوی رجسٹرڈ یاٹ کو کیریبین میں مارٹنیک سے 1,200 میل مشرق میں ایک فرانسیسی بحریہ کے فریگیٹ نے روک لیا۔سٹورنووے، آئل آف لیوس سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ کپتان کو دو دیگر برطانوی شہریوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔اس وقت، نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے کہا کہ برطانیہ میں منشیات کی تخمینہ قیمت تقریباً 96 ملین پاؤنڈ ہوگی۔ این سی اے نے کہا کہ اس گینگ کی قیادت ایک نارویجن شخص کر رہا تھا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے منشیات کا کاروبار کر رہا ہے 2020میں، انٹیلی جنس نے اسپین میں مقیم ایک برطانوی کرائم گروپ کی نشاندہی کی جو بحر اوقیانوس کے پار کوکین کی اسمگلنگ کیلئے ذمہ دار ہے۔ اس کے پاس بحری جہازوں کا ایک بیڑا تھا جو اسپین کے راستے جنوبی امریکہ سے یورپ تک منشیات لے جانے کیلئے استعمال ہوتے تھے۔