ڈاکٹر محمد کامران کے تعاون سے ہالینڈ کے شہر لائیڈن میں فیسٹیول

22 جولائی ، 2024

دی ہیگ( نمائندہ جنگ)ہالینڈ کے تاریخی شہر لائیڈن میں لائیڈن یونیورسٹی کے سابق طالبعلم اور سولر انرجی کے نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے ساتھیوں محمد مقبول، محمد مسعود اور احمد صہیب اسلم کے اشتراک سے فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ شرکاء کو بریانی، پلاؤ ، سموسہ، چاٹ اور حلوہ پیش کیا گیا۔ شرکا نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی۔ پاکستان کے اسٹال پر شرکا کو پاکستان کے تاریخی اور تفریحی مقامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد کامران کا کہنا تھا کہ پبلک ڈپلومیسی روایتی سفارت کاری سے زیادہ موثر ہے کیوں کہ اس طریقے سے ہم اپنے ملک کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں اور میڈیا پر ہونے والے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد کامران گزشتہ 10سال سے اس فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔