اسلام آباد،فرینکفرٹ،سیالکوٹ( نیوز رپورٹر ،جنگ نیوز،ایجنسیاں،ٹی وی رپورٹ،نمائندہ جنگ) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کا حملہ ،پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی،8 سے 10 افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا اور پاکستانی پرچم اتار کر فرار ہوگئے،رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے پر چڑھائی کرنے والے افغان شہریوں نے افغان پرچم بھی اٹھا رکھے تھے،پاکستان نے جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کے حملے پر جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا،ذرائع دفتر خارجہ نے بتایاکہ جرمن سفیر کو واقعے پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق واقع پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، سفیر کواحتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیاجس میں پاکستانی سفارتی عمارات کی حفاظت اور واقعہ میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی پر زور د یا گیا،سفارتی ذرائع کے مطابق جرمن سفیر کی جانب سے پاکستانی سفارتی پراپرٹیز اور حکام کی ہر ممکن حفاظت کی یقین دہانی کرائی گئی ،پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے، اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے،فرینکفرٹ میں جرمن حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،پاکستانی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ جرمن پولیس نے ابتدائی تحقیقات کرکے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے، احتجاجی عناصر فرینکفرٹ کے بعد آج برلن میں بھی احتجاج کر رہے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ واقعے میں قونصل خانے اورسفارتی عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا، ویانا کنونشن برائے قونصلر تعلقات، 1963 کے تحت میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قونصلر احاطے کے تقدس کی حفاظت کرے اور سفارتکاروں کی سلامتی کو یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ ہم جرمن حکومت کو اپنے شدید احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں اور انہیں ویانا کنونشنز کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور جرمنی میں پاکستانی سفارتی مشنز اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شرپسندوں کی طرف سے پاکستانی سفارتخانے میں توڑ پھوڑ کی مذمت کی اور کہا ہے کہ وہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو اور شرپسندوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے، سفارتخانے نے اپنی کمیونٹی سے صبر اور پرسکون رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔ ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کیا جرمنی میں ہونے والے واقعے کے بعد افغانوں کی میزبانی بنتی ہے؟،افغانی احسان فراموش ہیں، پاکستان اس وقت 40 لاکھ افغانیوں کی میزبانی کررہا ہے ،مہمان نوازی کی کوئی حد ہوتی ہے،یہ ہمیں گالی دیں،پاکستان کو گالی دیں،ہماری سالمیت کے خلاف بات کریں،مظاہرے کریں ہمارا جھنڈا جلائیں اس کے بعد پاکستان کو اپنی مہمان نوازی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں ویڈیوز کی مدد سے کسی پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کی شناخت کی جارہی ہے، ان کا شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیا جائے گا، ان کیخلاف سخت ترین کارروائی ہوگی، اس میں سیاسی عناصر ملوث ہوئے تو عمران خان انہیں نہیں بچا سکیں گے۔ا سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنوں امن مارچ واقعے میں پی ٹی آئی ملوث ہے ۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...