کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو خطرہ ن لیگ کے اندر جاری اقتدار کی جنگ سے ہے ،آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ سے ڈیل کرلی۔ سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاور پلانٹس کو2.1ٹریلین روپے دینے ہیں، چار پاور پلانٹس ایسے ہیں جنہیں ایک ایک ہزار کروڑ روپے مہینہ دیئے گئے مگر زیرو بجلی لی گئی، یہ کیسا کانٹریکٹ ہے پلانٹ بند کر کے عوام سے پیسہ وصول کیا جائے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ ٓرہا آئینی بریک ڈاؤن کی بات کہاں سے نکل رہی ہے، اس سے بہتر ہے وزراء اپنی نالائقی مان لیں تو قوم زیادہ عزت کرے گی، اس وقت نہ ٹیکنوکریٹس حکومت نہ ہی مارشل لاء کی کوئی صورتحال ہے، حکومت کو خطرہ ن لیگ کے اندر جاری اقتدار کی جنگ سے ہے،ن لیگ اپنے جھگڑے نپٹائے ملک کو سیاسی عدم استحکام کی طرف کیوں لے کر جارہی ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے ٹھیک جارہے ہیں، آئی ایم ایف نے وزیرخزانہ سے ڈیل کرلی ہے، شرح سود نیچے آگئی ہے اس کا مطلب مہنگائی کم ہورہی ہے، بجلی کے معاہدوں پر آئی پی پیز سے بات کرنی چاہئے، آئی پی پیز کو ڈالرز میں ادائیگی کے معاہدے بھی انہی سیاسی جماعتوں نے کیے تھے، آئی پی پیز بجلی دیں نہ دیں حکومت انہیں پیسے دے گی ایسے معاہدوں کے پیچھے کک بیکس ہیں۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ بجلی کے نر خوں میں اضافہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، نہ 16سینٹ پر انڈسٹری چل سکتی ہے، نہ ڈومیسٹک 60روپے اور نہ کمرشل 80روپے فی یونٹ دے سکتا ہے، پاور پلانٹس کو2.1ٹریلین روپے دینے ہیں، چار پاور پلانٹس ایسے ہیں جنہیں ایک ایک ہزار کروڑ روپے مہینہ دیئے گئے مگر زیرو بجلی لی گئی، یہ کیسا کانٹریکٹ ہے پلانٹ بند کر کے عوام سے پیسہ وصول کیا جائے۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ 52فیصد پاور پلانٹس حکومت کے اور 48فیصد پرائیویٹ سیکٹر کے ہیں، کیا حکومت نے خود سے کنٹریکٹ کیا ہوا ہے کہ میں بجلی بناؤں نہ بناؤں صارف سے پیسے لوں گی، حکومت تمام پاور پلانٹس پرائیویٹائز کرے، ٹیک اور پے کی شرط ختم کرے،پرائیویٹ سیکٹر کے 48فیصد پاور پلانٹس میں سے ایک پاور پلانٹ ونڈ کا ہے جسے 50میگاواٹ کے 3کروڑ روپے مہینہ دیئے جارہے ہیں، دوسرے پاور پلانٹ کو 40کروڑ روپے مہینہ دیئے جارہے ہیں، خدا کا خوف کریں یہ کس قسم کے معاہدے کیے ہیں۔
اسلام آباد سینٹ کے منگل کی سہ پہر شروع ہونے والے اجلاس کیلئے 16نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، چیئرمین سینٹ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،...
کراچی، اسلام آباد نجی حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین کے معاملے پر حج آرگنائزرز، پڑائیوٹ ٹور آپریٹرز اور حکومت...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور مشیر وزیر اعظم...
اسلام آباد حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے ذریعے متنازعہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے فنڈنگ کو ختم کیے بغیر...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے فی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججوں کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی ہیں، قائم...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے...