جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کاکردار اہم ہے، گورنر سلیم حیدر

22 جولائی ، 2024

گوجرانوالہ ( نمائندہ جنگ ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گوجرانوالہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی یو ایف جے)کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی مثبت تنقید سے حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ۔جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے۔ کوشش ہے کہ غریب لوگوں کی مشکلات میں آسانیاں پیدا کروں۔ گورنر ہائوس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں ۔ آپ لوگوں تک سچ پہنچانے کیلئے جان پر کھیل کر کوریج کرتے ہیں۔ بہت سے صحافیوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ جب تک سب کا احتساب نہیں ہوگا ملک ٹھیک نہیں ہو گا۔ملک میں گیس نہیں ، بجلی بہت مہنگی ہے ۔