بزنس کمیونٹی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ متحرک ہے‘ ڈی پی او مانسہرہ

22 جولائی ، 2024

مانسہرہ (جنگ نیوز) بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق کاروبار کے فروغ کیلئے متحرک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے مانسہرہ میں کیمسٹ سٹور کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری، صدر مانسہرہ چیمبر آف کامرس سید ممتاز احمد، صدر انجمن تاجران حاجی ہارون رشید، صدر مانسہرہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن واجد علی سمیت اسلام آباد چیمبر کا وفد اور مانسہرہ بزنس کمیونٹی شریک تھی۔ مقررین نے کہا کہ نئی برانچ کے افتتاح سے شمالی علاقہ جات کے عوام کو بہترین صحت سہولیات میسر آئینگی۔