ہائیکورٹ کا بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی بھٹہ خشت مسمار کرنیکا حکم

22 جولائی ، 2024

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق تمام تر انتظامی دعوئوں کے باوجود ضلع راولپنڈی میںصرف25فیصداینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی والے ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر والے بھٹہ خشت مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس شاہد جمیل نے 12جولائی کو حکم جاری کیا کہ پرانی ٹیکنالوجی والے کالا دھواں پیدا کرنیوالے بھٹہ خشت کو منہدم کیا جائے۔ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ بھٹہ خشت کو وارننگ نوٹس جاری کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)نے بھٹہ خشت ایسوسی ایشن لوسر‘ مندرہ‘ ٹیکسلا اور بھٹہ خشت ایسوسی ایشن گرجا کے صدرو کو مراسلہ بھجوایا جس میں عدم عملدرآمد پر مسماری کی وارننگ دی گئی۔