حادثہ میں 4افراد جاں بحق‘ نوجوان کو گولی لگ گئی‘ 65سالہ شخص قتل

22 جولائی ، 2024

راولپنڈی‘ کہوٹہ‘ دینہ (سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ جنگ‘ نامہ نگار) کہوٹہ سوڑ میں ہائی ایس کھائی میں گرنے سے 3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ چھنی عالم شیر میں ڈمپر کی ٹکر سے بس کی سواریاں زخمی‘ کمیٹی چوک فائرنگ سے خاتون اور والد زخمی‘ سٹریٹ کرائم کا 2رکنی گروہ گرفتار‘ 6ملزمان گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد‘ 2خاتون منشیات سمگلرز سمیت 14ملزمان گرفتار‘ 16کلو سے زائد چرس‘ 3کلو 80گرام ہیروئن‘ ایک کلو پچاس گرام آئس برآمد‘ تھانہ نون نے 4راہزن گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے جعلی سیمنٹ کی فروخت پر محمد شہباز کو دھر لیا۔ پستول صاف کرتے گولی لگنے سے نوجوان عبداللہ جاں بحق جبکہ 65سالہ خان نذیر کو قتل کر دیا گیا۔ دینہ حادثہ 3افراد زخمی‘ لڑائی جھگڑوں میں خاتون سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔