شہری 3کاروں،37موٹر سائیکلوں50موبائلزاور نقدی سے محروم

22 جولائی ، 2024

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں53 وارداتوں میں شہری17موٹرسائیکلوں ، 40 موبائل فونز ،نقدی سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں تین کاریں اور 20موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ، سٹریٹ کرائم کی دو وارداتوں میں قیمتی موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی جبکہ گیارہ گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔