صحابہؓ کرام اور اہل بیت ؓکی محبت کو جزو ایمان سمجھتے ہیں‘ شہداء کانفرنس

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج پیر خالد سلطان قادری نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور اُنکے رفقاء کی شہادت اسلام کو ہمیشہ روشن اور تابناک رکھے گی۔ وہ گزشتہ شب بھارہ کہو میں شہدائے کربلا کانفرنس بسلسلہ ایصال ثواب الحاج فقیر غلام محمد قادری سے خطاب کر رہے تھے۔ صدارت پیر غلام محی الدین فخری نے کی۔ سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی مہمان خصوصی تھے۔