کلینک پر ڈکیتی واردات کے دوران پولیس مقابلہ‘ 2ڈاکو ہلاک کانسٹیبل زخمی

22 جولائی ، 2024

سرائے عالمگیر (نامہ نگار) جٹو وکل میں کلینک پر ڈکیتی میں ناکامی پر پولیس اور ڈاکوئوں کا آمنا سامنا ہو گیا۔ اس دوران پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ‘ ایس پی انوسٹی گیشن مہر ریاض احمد ناز‘ ڈی ایس پی سٹی عامر عباس شیرازی اور دیگر عملہ کے ہمراہ پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔