مسلح حملہ آور سابق یو سی چیئرمین و بیٹوںکو میرٹ پر گرفتار کیا جائے،شیخ انور ،اکرم بہاری

22 جولائی ، 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز) مسلم لیگی رہنما شیخ انور اور سابق وائس چیئرمین مسلم ٹاؤن حاجی محمد اکرم بہاری نے جان لیوا حملہ کرنیوالے ملزمو ں کی گرفتاری اور اعلیٰ پولیس حکام سے تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق چیئرمین اظہر اقبال ستی نے بیٹوں انیس، حسیب اور بلال کے ساتھ مل کر حملہ کیا، فائرنگ کی اور لاٹھیوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں تفتیشی ایس آئی محمد خورشید کو ناقص تفتیش کی بنا پر عدالت نے معطل کر دیا ۔