فیصل آباد،تاندلیانوالہ (نمائندگان جنگ ) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ زرعی صارفین کیلئے بجلی کاٹیرف 46روپے 83 پیسے تک پہنچ جانا تشویش کا باعث ہے اس سے کسان کی کمر ٹو ٹ جائے گی ،صرف بیان بازی پر اکتفا نہ کیا جائے اب زرعی ٹیوب ریلوں کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے عملی پیشرفت نا گزیر ہو چکی ہے ،حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم سمیت ہنر سکھانے کیلئے دیہی علاقوں پر بھی توجہ مرکوز کرے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 97کے عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں حلقے کے دیرینہ مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ تاندلیانوالہ ،کنجوانی اورماموں کانجن سمیت متعدد علاقوں کو دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں محرومیوں کے ڈیرے ہیں ۔ ہم ہر علاقے میں مسائل کی نشاندہی کر کے بلا تفریق آواز بلند کریں گے اور حالات بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوان با صلاحیت ہیں لیکن انہیں وہ مواقع میسر نہیں جو بڑے شہروں میں رہنے والوں کو حاصل ہیں،حکومت دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو بھی اپنی پالیسیوں کا حصہ بنائے ، نوجوانوںکو کاروبار شروع کرنے کیلئے بلا سود قرضے دئیے جائیں،اسی طرح چھوٹی گھریلو صنعتوں کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
اسلام آباد ڈیوٹی جج اسلام آبادنے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک...
تاندلیانوالہ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے تاکہ...
اسلام آباد وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں سری لنکا میں کئی...
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی جیسی بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے۔...
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
اسلام آباد پاور ڈویژن نے 1200 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹ لگانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے، پاؤر ڈویژن نے...
کراچیغزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے، لبنان پر حملے کیخلاف، اہل غزہ و فلسطین سے اظہار...
بیجنگچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کی ورکرز...