سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ :عاصم جاوید) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے باقی عمر تحریر و تدریس کیلئے وقف کر دی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ نہ کسی دباو کا نتیجہ ہے نہ ہی کسی اور پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے،سیاست سے علیحدگی کا اعلان وقت اور عمر کے تقاضے کی وجہ سے کیا ہے، بطور وزیر تعلیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب بنایا ، بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا، پی ٹی آئی اور حلقے کے ووٹرز کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دو مرتبہ نمائندگی کا شرف بخشا۔