اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی ہے ۔اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول انتہائی محدود کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نئی گاڑیاں دینے سے انکارکردیا۔ قومی اسمبلی کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق ادائیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلایں۔سردار ایاز صادق نے اپنے لیے نئی گاڑی لینے سے بھی انکار کردیا جبکہ وہ بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی 10 سال پرانی گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول انتہائی محدود کردیا، سردار ایاز صادق کا پروٹوکول 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔ایاز صادق نے واضح کیا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق ادائیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلائیں۔
اسلام آباد ڈیوٹی جج اسلام آبادنے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک...
تاندلیانوالہ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے تاکہ...
اسلام آباد وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں سری لنکا میں کئی...
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی جیسی بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے۔...
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
اسلام آباد پاور ڈویژن نے 1200 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹ لگانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے، پاؤر ڈویژن نے...
کراچیغزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے، لبنان پر حملے کیخلاف، اہل غزہ و فلسطین سے اظہار...
بیجنگچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کی ورکرز...