بجلی کے بعد ہوائی جہاز کو سولر انرجی سے چلانے کا کامیاب تجربہ

22 جولائی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) شمسی توانائی سے بجلی کے بعد ہوائی جہاز کو بھی سولر انرجی سے چلانے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا، سولر سٹریٹوس نامی کمپنی کی ٹیم نے شمسی توانائی پر چلنے والے الیکٹرک ہوائی جہاز کو 10 ہزار میٹر کی بلندی پر اڑا کر ایک نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سولر پر جہاز چلانے کا مقصد جہاں ایندھن کی بچت ہے وہاں پر ہوائی مسافروں کو سستی ایئر ٹکٹ کی فراہمی بھی ہے،تاکہ ہوائی مسافر سستے سفر سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔ سولر جہاز کے کامیاب تجربے کے بعد ایسا پہلی بار ہوگا کہ شمسی توانائی پر چلنے والا کوئی ہوائی جہاز کمرشل ہوائی جہاز کے برابر بلندی پر پرواز کرتا دکھائی دے گا۔ کمپنی کے بانی ریفل ڈومجان کا کہنا ہے کہ سولر جہاز کو کمرشل جہاز کے برابر لانے کا چیلنج پورا کیا جائے اورایک سیکنڈ میں300 ٹن ایندھن جلانے کے رجحان کو بھی بدلنا چاہتے ہیں۔