تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو امن و امان کی صورتحال ، بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی سمیت دیگر ارکان کی گرفتاریوں اور مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایک ویڈیو پیغام میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آئندہ جمعہ کو پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے کہا کہ آپ لوگوں نے نکلنا ہے جمعہ کو تاریخی احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ جمعہ 26جولائی کو جماعت اسلامی نے بھی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج و دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔