صوابی ( نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پورے پاکستان میں آئندہ جمعہ سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز آرہی ہیں ۔لوگوں کو دبایا جا رہا ہے کہ اپنی وفاداری تبدیل کریں۔اس وقت ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے اور یہ ایک سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں ۔ ہمارے احتجاج کے تین اغراض و مقاصد ہیں۔ ہمارا احتجاج ملک میں بگڑتی امن و امان کی صورت حال اور حکومت کی ناکامی کے خلاف ہے۔ دوسرا ہمارا احتجاج اس وقت ناجائز طور پر عمران خان ، بشریٰ بی بی اور ہمارے دیگر اسیران جیلوں میں ہیں اور ہمارے سوشل ورکر اور خاص طور پر سوشل میڈیا سے متعلقہ لوگوں کو ناجائز طور پر اٹھانے اور غائب کرنے کے خلاف ہے تیسرا ہمارا احتجاج مہنگائی کے خلاف ہے جو انہوں نے بجٹ کے ذریعے غریب عوام پر قیامت برپا کی ہے۔ بجلی کی بلوں میں اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، بہت زیادہ ٹیکسز لگائے گئے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں ۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام طبقے خواہ وہ کسان، طلباء ، تاجر ہو یا مزدور ہم سب نے اس ملک کو بچانا ہے۔ میرے پاکستانی بھائیوں آپ لوگوں نے نکلنا ہے جمعہ کو تاریحی احتجاج کریں گے۔تمام سیاسی جماعتوں بلخصوص جی ڈی اے کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔
اسلام آباد ڈیوٹی جج اسلام آبادنے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک...
تاندلیانوالہ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے تاکہ...
اسلام آباد وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں سری لنکا میں کئی...
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی جیسی بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے۔...
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
اسلام آباد پاور ڈویژن نے 1200 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹ لگانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے، پاؤر ڈویژن نے...
کراچیغزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے، لبنان پر حملے کیخلاف، اہل غزہ و فلسطین سے اظہار...
بیجنگچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کی ورکرز...