لاہور(خصوصی نمائندہ،کرائم رپورٹر سے) پنجاب، پہلی سرکاری ایئر ایمبولینس شروع ہوگئی، جان بچانے کا ʼʼگولڈن آورʼʼ شروع، چھت سے گرکر زخمی خاتون میانوالی سے راولپنڈی منتقل کی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضہ حلیمہ بی بی کے اہلخانہ کو پیغا م میں کہا ہے کہ دعا اور دلی آرزو ہے ہر شہری کی زندگی سے تمام دکھ مٹادوں،ایئر ایمبولینس شروع کرکے اللہ کے حکم پر عمل کیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے ایئر ایمبولینس کا وعدہ پورا کردکھایا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میانوالی کی حلیمہ بی بی کو گولڈن آور میں علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرچھت سے گرنے والی میانوالی کی حلیمہ بی بی کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی سے جان بچا لی گئی۔ چالیس سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی۔ مریضہ کی جان بچانے کے لئے بڑے ہسپتال میں فوری طورپر منتقل کرنا ضروری تھا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو فوری علاج کے لئے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ائیر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کرایا اورڈاکٹرز نے حلیمہ بی بی کا آپریشن کیا۔ حلیمہ بی بی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ کے لئے دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں، اللہ تعالیٰ انہیں لمبی زندگی اور کامیابی دے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے حلیمہ بی بی کے اہل خانہ کو پیغام میں کہا کہ ”جس نے ایک جان بچائی، اس نے پوری انسانیت کو بچایا“ اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کیا، الحمدللہ۔وزیر اعلی نے حلیمہ بی بی کی صحت یابی کیلئے پوری قوم سے دعا کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دعا اور دلی آرزو ہے کہ ہر شہری کی زندگی سے ہر دکھ مٹادوں،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن،چینی اور عربی لینگویج کورسز متعارف کرانے اور 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ٹیوٹا کے فائنل میپنگ پلان سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے اور لارج سکیل کنسٹرکشن ڈیویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ/ آپریٹر کورس آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں سکلڈ جاب کے لئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویزاور ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لئے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کی جائے گی۔ اجلاس میں پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے ٹریننگ مٹیریل کی خریداری کے بجٹ کو بڑھانے اور ٹریننگ مٹیریل کا ماہانہ بجٹ 2 ہزار روپے فی طالب علم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ نئے کورسز میں بلڈنگ، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، ٹورازم، ہاسپٹلٹی،انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی، آٹوموبائل اسمبلنگ اور ریپیئرنگ شامل ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ، بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی، لائٹ انجینئرنگ، ری نیو ایبل انرجی، سرجیکل انسٹرومنٹ کی پروفیشنل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ٹیوٹامعروف صنعتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرے،وزیراعلی پنجاب نے پاکستان کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 22 اپریل کے آغاز سے ابتک پنجاب بھر سے 50 ہزار خواتین کی شکایات موصول ہوئیںشہری ایمرجنسی کی صورت میں 15 ڈائل کریں سیف سٹی میں قائم کردہ پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن 50 ہزار سے زائد خواتین کی آواز بن چکا 3 ہزار 92 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری اور 803 کیسز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ، خواتین کی شکایت پر 3 ہزار 172 کیسز کی ایف آئی آرز درج کروائی گئیںگھریلو جھگڑے ،بچوں سے زیادتی ،ہراسمنٹ کی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں خواتین سے زیادتی ،اقدام قتل،تیزاب گردی ودیگر وجوہات کی ایف آئی آر درج کروائیں گئیںکُل کیسز میں سے 42 ہزار 933 کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے...