اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی پر سیاست نہیں ہونی چاہیےجناح ہسپتال اسلام آباد میں غریب کا علاج 100فیصد مفت ہوگا،نام نہاد منصف نے لاہور میں KPLI تباہ کرنے میں کسر نہ چھوڑی، تعلیم و علاج کا حق بغیر کسی مشکل کے دہلیز پر ملنا غریب آدمی کا حق ہے۔اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کے پاس وسائل نہیں، اس کےلیے شبانہ روز محنت کرکے رزق حلال کمانے کے باوجود محدود آمدن میں علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے، مجھ سمیت اشرافیہ امریکا سمیت دنیا بھر میں جہاں چاہے مہنگا ترین علاج کراسکتے ہیں، مگر عام آدمی کہاں جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کیں، غریب آدمی کا حق ہے کہ تعلیم و علاج بغیر مشکل کے اس کی دہلیز پر پہنچایا جائے، پی کے ایل آئی بہترین اسپتال ہے، تاریخ کا دلخراش واقعہ ہے، نام نہاد منصف نے سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس زمانے کی حکومت نے پی کے ایل آئی کو تباہ کیا، اس میں ذہین ترین قابل ڈاکٹرز تھے، جس کی تباہی میں اس نام نہاد مصنف نے کوئی کسر نہ چھوڑی، عام آدمی کی تعلیم و صحت اور ترقی و خوشحالی میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ جب ملک میں بجلی کے اندھیرے تھے اور 2009 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، الیکشن آئے تو میرے منہ سے نکل گیا کہ 6 ماہ میں ہم اندھیرے ختم کردیں گے، میرا بہت مذاق اڑایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جذبات میں اخلاص کے ساتھ بات کی تھی، میں نے اللہ سے دعا کہ تو ہی عزت رکھنے والا ہے عزت رکھ لے، پھر نواز شریف کی قیادت میں 2013-18 میں ملک بھر میں سے 20 گھنٹے کی لوشیڈنگ ختم ہوگئی اور ملک میں دوبارہ اجالے آگئے، اللہ سے دعا کریں کہ یہ اسپتال ایک سال میں مکمل ہو، ملک میں امن و سکون ہو اور معاشی و سیاسی استحکام ہو، میں پوری کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح میڈیکل سینٹر موذی امراض کا سینٹر ہے، جب سے ہماری حکومت آئی پہلے دن سے اس پر کام شروع کیا، چیئرمین حبیب بینک،پرنس رحیم آغا خان کے صاحبزادے نے تمام تکنیکی معاونت دی ہے، امریکا میں ان کے کنسلٹنٹ سے میٹنگ ہوئی جنہوں نے آغا خان ہسپتال بنایا، پرنس رحیم آغا خان کی پاکستان سے والہانہ محبت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آغا خان فاؤنڈیشن نے کنسلٹنسی مفت دی ہے، اس ہسپتال کیلئے 600کنال زمین مختص کی گئی ہے، یہ وہی ماڈل ہے جس کا پورے پاکستان میں میرے قائد نوازشریف نے اجرا کیا۔ہم نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت سٹی سکین مشینیں لگائیں، ہم نے لیبارٹری ٹیسٹ پر بھی 10روپے فیس رکھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے منصوبے کی تعمیر کے ذمہ داروں کو کہا ہے مجھے یہ جناح میڈیکل سینٹرایک سال میں مکمل چاہیے، ایک سال بڑا چیلنجنگ ٹائم ہے، یہاں پر 24گھنٹے دن رات کام ہوگا، کل پاکستان کے شاندار آئی ٹی پارک کے دورے پر گیا تھا، ہدایت کی ہے آئی ٹی پارک کو ایک سال میں مکمل کریں، اس ہسپتال کیلئے جتنے وسائل چاہئیں ہم مہیا کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس ہسپتال کی زمین کے انتقال کیلئے جنہوں نے جدوجہد کی وہ شکریہ کے مستحق ہیں، وزیر خزانہ کا ہمیں ہر وقت شکریہ ادا کرنا چاہیے، دنیا کی جدید ترین سہولیات اس ہسپتال میں موجود ہوں گی، امیر اور غریب سب کو اس ہسپتال میں علاج میسر ہوگا، امیر کو یہاں علاج کیلئے پیسے دینے ہوں گے غریب کا مفت علاج ہوگا۔
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...
اسلام آبادپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کےسابق مرکزی چیئرمین اورپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب کےچیئرمین...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال نےموضع پھلواڑی میں جعفر ایکسپریس آپریشن میں شہید اکمل کے گھر میڈیا سے بات...
اسلام آباد جمہوریہ چیک وزیر اعظم مئی میںپاکستان کا دورہ کریں گے ،صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ...
راولپنڈی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن...
کراچی وفاقی وزیر مذہبی امورسر دار محمد یوسف نے کہا ہے کہ علماء کو شہید کرنا ایک دہشت گردی ہے، پاکستان کو...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ معاملہ فہمی اور ملکی مفاد میں وضع کی جانے والی...
کراچی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق وزیر اعظم عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے...