اسلام آباد،فرینکفرٹ،سیالکوٹ(جنگ نیوز، ایجنسیاں،ٹی وی رپورٹ،نمائندہ جنگ)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کا حملہ ،پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی۔8 سے 10 افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا اور پاکستانی پرچم اتار کر فرار ہوگئے ۔رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھی دیکھا گیا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے پر چڑھائی کرنے والے افغان شہریوں نے افغان پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔پاکستان نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کے حملے پر جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ذرائع دفتر خارجہ نے بتایاکہ جرمن سفیر کو فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ واقعے پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے، اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔فرینکفرٹ میں جرمن حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ پاکستانی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ جرمن پولیس نے ابتدائی تحقیقات کرکے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے، احتجاجی عناصر فرینکفرٹ کے بعد آج برلن میں بھی احتجاج کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ واقعے میں قونصل خانے اورسفارتی عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ویانا کنونشن برائے قونصلر تعلقات، 1963 کے تحت میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قونصلر احاطے کے تقدس کی حفاظت کرے اور سفارتکاروں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔علاوہ ازیں جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شرپسندوں کی طرف سے پاکستانی سفارتخانے میں توڑ پھوڑ کی مذمت کی اور کہا ہے کہ وہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو اور شرپسندوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کیا جرمنی میں ہونے والے واقعے کے بعد افغانوں کی میزبانی بنتی ہے،افغانی احسان فراموش ہیں پاکستان اس وقت 40 لاکھ افغانیوں کی میزبانی کررہا ہے،ہم نے امریکہ کے اتحادی بن کر انکے لیے روس سے جنگ لڑی ،مہمان نوازی کی کوئی حد ہوتی ہے،یہ ہمیں گالی دیں،پاکستان کو گالی دیں،ہماری سالمیت کے خلاف بات کریں،مظاہرے کریں ہمارا جھنڈا جلائیں اس کے بعد پاکستان کو اپنی مہمان نوازی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں ویڈیوز کی مدد سے کسی پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کی شناخت کی جارہی ہے، ان کا شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیا جائے گا، ان کیخلاف سخت ترین کارروائی ہوگی، اس میں سیاسی عناصر ملوث ہوئے تو عمران خان انہیں نہیں بچا سکیں گے۔
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے...