چمن(نورزمان اچکزئی)چمن:پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت کی پرانی پالیسی بحال ،9 ماہ سے جاری دھرنا ختم، چمن کے لوگ شناختی کارڈ اور اسپین بولدک کے مقامی افراد تذکیرہ پر آمدورفت کرسکیں گے ، دھرنا قیادت کو رہا کر دیا گیا، پاک افغان بارڈر پر باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے نفاذکا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور دو درجن سے زائد کیسز میں گرفتار دھرناقیادت کو ریمانڈ میں ہونے کے باوجود رہاکرکے معروف شخصیت ملک عنایت خان کاسی کے حوالے کردیا گیا ، عنایت کاسی اور قبائلی رہنما کمانڈر حاجی لالو کی قیادت میں دھرنا رہنمائوں نے اتوار کو چمن دھرنا مظاہرین سے خطاب میں حکومت کی جانب سےمطالبات منظور کرنے اور آج پیر کو باب دوستی سے پیدل آمدورفت کی سابق پالیسی کے تحت بحالی کا اعلان کرتے ہوئے 9ماہ سے جاری طویل ترین دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ہزاروں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ قبائلی و سیاسی رہنما کمانڈر حاجی لالو خان اچکزئی کے مطابق چند دنوں سے حکومت اور دھرنا کمیٹی کےمابین بیک ڈور مذاکرات جمعہ کو کامیابی سے مکمل ہوئے تو گرفتار دھرنا قیادت کو جیل سے رہاکرکے کوئٹہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت وکیل رہنما ملک عنایت خان کاسی کے حوالے کر دیا گیا ۔
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے...