ایم این ایز کو خریدنے کیلئے بڑی آفرز آرہی ہیں،PTIرہنما

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے جمیعت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے بیان کا معاملہ اٹھا یا ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ہم نے آپ سے ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی بات نہیں کی۔اسد قیصر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے پر بات ہوئی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ملک میں نئے انتخابات پر ایک موقف رکھتی ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کا خیال ہے کہ بحران سے نکلنے کا حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔