ہم نے کب کہا کہ KP اسمبلی تحلیل کر دینگے،اسد قیصر کا فضل الرحمٰن کو فون

22 جولائی ، 2024

صوابی ( نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پورے پاکستان میں آئندہ جمعہ سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز آرہی ہیں ۔لوگوں کو دبایا جا رہا ہے کہ اپنی وفاداری تبدیل کریں۔اس وقت ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے اور یہ ایک سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں بلخصوص جی ڈی اے کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔