KPدہشت گرد زیادہ مضبوط، 6 اضلاع میں حکومتی رٹ نہیں، تجزیہ کار

22 جولائی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافیوں و تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپس پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں حکومت رٹ باقی نہیں رہی، مشکلات اور سیکورٹی خدشات بڑھنے پر سیاسی و فوجی قیادت نے نئے اور بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، مذاکرات سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن آسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔