بائیڈن کی دستبرداری،نیتن یاہو کی آج واشنگٹن آمد، امریکا اسرائیل تعلقات مزید غیر یقینی کا شکار

22 جولائی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو آج پیر کو واشنگٹن پہنچیں گے ، وہ ایک ایسے وقت میں امریکا پہنچ رہے ہیں جب صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخاب سے دسبتردار ہونے کے اعلان کے بعد امریکا میں سیاسی صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے اور غزہ میں جاری جنگ کے دوران امریکا اسرائیل تعلقات مزید غیر یقینی کا شکار ہوگئے ہیں۔