شفقت محمود کی سیاست پی پی سے شروع پی ٹی آئی پر ختم ہوئی، خواجہ آصف

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شفقت محمود کی سیاست پیپلزپارٹی سے شروع ہوئی پھر مشرف سے ہوتی ہوئی شہباز شریف اور پی ٹی آئی پر ختم ہوئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ شفقت محمود کو 1964 سے جانتا ہوں، مجھے ان سے 50/55 سال قریبی دوستی کی غلط فہمی بھی رہی۔