فلسطین پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ،یورپی یونین نے عالمی عدالت کے فیصلے کی حمائت کردی

22 جولائی ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ بلاک نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور عدالت کی رائے کے لیے مزید حمایت پر زور دیا ہے۔